اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کی امریکی حکام پر شدید تنقید


اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کی امریکی حکام پر شدید تنقید

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے امریکی حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام دنیا میں سیاسی اور اخلاقی طور پر تمام حیثیتیں اور صلاحیتیں کھو چکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے امریکی حکام پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام دنیا میں سیاسی اور اخلاقی حیثیتیں اور صلاحیتیں کھو چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے امریکی حکام کی طرف سے اپنے ہی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سیکورٹی فورسز مظاہرین کو وحشیانہ طور پر کچل رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی ایک طویل فہرست اقوام متحدہ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام دنیا میں سیاسی اور اخلاقی حیثیت اور صلاحیت کھو چکے ہیں۔

ایرانی نمائندے نے سیکورٹی کونسل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کونسل یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ  بمباری پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے ایران کے داخلی مسائل میں دخالت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کونسل کو فلسطین میں جاری مظالم نظر نہیں آتے ہیں جبکہ ایران کے داخلی اور اندورنی مسائل پر بحث کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب کیا جاتا ہے جو افسوسناک ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مندوب  نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کو چاہئے کہ اس عالمی ادارے کو امریکہ کو اپنے اغراض اور مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دے کیونکہ امریکی حکام کا اعتبار عالمی سطح پر ختم ہوچکا ہے اور اب دنیا امریکہ کے پیچھے چلنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں مٹھی بھر بلوائیوں، منافقین اور شر پسند عناصر کی حمایت کرکے امریکہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ خطے میں دہشت گردوں حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، امریکہ دنیا بھر میں انسانی اور جمہوری قوانین کو بے دردی کے ساتھ پامال کررہا ہے۔

خوشرو نے کہا کہ ایرانی عوام نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ منافقین اور شرپسندوں کی معاندانہ کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔

خوشرو کا کہنا تھا کہ  امریکہ میں پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے امریکی سیکورٹی فورسز  بے جا طاقت کا استعمال کررہے ہیں۔

ایرانی نمائندے نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کے اراکین کو ایران کے داخلی امور میں امریکہ کی آشکارا مداخلت کی مذمت کرنی چاہیے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری