پاکستان اور ایران کا پائیدار سرحدی نگرانی کرنے کے عزم کا اظہار


پاکستان اور ایران کا پائیدار سرحدی نگرانی کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور ایران نے پائیدار سرحدی نگرانی، منشیات، اسلحہ اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اس عزم کااظہار پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کے درمیان تہران میں ملاقات کے دوران کیاگیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ناصرخان جنجوعہ نے کہا کہ مسلمانوں کو غیر ملکی سازشوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے جن کا مقصد ان کے درمیان تصادم کرانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

علی شمخانی  نے امریکہ کی قومی سلامتی کے بارے میں نئی حکمت عملی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دوہرے معیار پر مسلم ممالک کو چوکنا رہنے اور آپس میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری