کشمیریوں کی پاکستان سے محبت ناقابل معافی جرم؛ ترانہ بجانے پر 4 کھلاڑی گرفتار


کشمیریوں کی پاکستان سے محبت ناقابل معافی جرم؛ ترانہ بجانے پر 4 کھلاڑی گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے محبت ناقابل معافی جرم بن گیا، کرکٹ میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ بجانے پر چار کھلاڑیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن غاصب بھارت کشمیریوں کے دل سے یہ محبت بہ زور قوت مٹانے کے درپے ہے۔

کشمیر گلوبل کے مطابق بندی پورہ میں کرکٹ میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ بجانے پر 4 کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے پہلے پاک سرزمین شاد باد کی آواز گونجی تو کھلاڑی سر جھکائے، ہاتھ باندھے مودب کھڑے رہے۔

فائنل کھیلنے والی ایک ٹیم پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ میں ملبوس تھی۔ قابض بھارتی فوج نے 4 کھلاڑیوں کو تو دھر لیا لیکن ان کے دلوں میں موجزن آزادی اور پاکستان سے محبت کو شاید کبھی نہ نکال سکیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری