نائجیریا میں شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرے،متعدد افراد شہید


نائجیریا میں شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرے،متعدد افراد شہید

نائجیریا میں شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین شہید ہوگئے ہیں۔

نائجیریا میں ہزاروں افراد نے شیخ زکزاکی کی حمایت اور نائجیریا کی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ملک میں ہزاروں افراد نے اسلامی تحریک کے رہنما کی حمایت میں سڑکوں پر نکل زبردست مظاہرے کئے ہیں اورمظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد شہید  اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نائجیریا کے شہر کیڈونا میں ہزاروں افراد نے شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

علامہ شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ حکومت انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کررہی ہے۔

 شیخ زکزاکی کی بیٹی کا مزید کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی ہے اور حکومت خود بھی انھیں طبی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری