مصرمیں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 8خطرناک شرپسند ہلاک

مصری فوج نے صحرائے سینا میں 8 تکفیری داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصرمیں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 8خطرناک شرپسند ہلاک

تسنیم خبررساں ادارے نے  الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری فوج نے صحرائے سینا میں 8 تکفیری داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحرائے سینا میں العریش نامی علاقے میں مصری فوج نے آپریشن کرکے 8 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

 مصری ذرائع کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو صدارت سے برطرف کرنے کے بعد صحرائے سینا میں تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں تکفیری داعشی دہشت گرد اس ملک کی فوج اور سیکیورٹی فورسز سمیت عام عوام کو نشابہ بناتے رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ مصری عدالت نے 15 داعشی دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد 2013 میں صحرائے سینا میں مصری فوج پر حملوں میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں کے حملوں میں متعدد مصری فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں صحرائے سینا میں دہشت گردوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری