عمان اور ایران کے وزراء خارجہ کی یمن پر جاری سعودی بربریت کی شدید مذمت


عمان اور ایران کے وزراء خارجہ کی یمن پر جاری سعودی بربریت کی شدید مذمت

یمن کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ عمان کے وزیرخارجہ سیکورٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان کے وزراء خارجہ نے یمن پر جاری سعودی جارحیت کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر یمن کے مظلوم عوام کی امداد کی تاکید کی۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی اتحادی افواج کی جارحیت سے ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے تباہ ہونے کی وجہ سے پورے یمن میں قحط کا سامنا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری