نائجیریا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 107 تکفیری ہلاک

نائجیریا کے سیکورٹی فورسز نے بوکوحرام سے تعلق رکھنے والے 107 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نائجیریا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 107 تکفیری ہلاک

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائجیریا کی فوج نے تکفیری دہشت گرد ٹولے بوکوحرام کے خلاف آپریشن کرکے 107شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

نائجیریا میں سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے کئی اسلحے کے گودام بھی تباہ کردئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملک کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بوکوحرام کے خلاف زبردست کارروائیاں کی ہیں۔ فوج کے ترجمان کے مطابق کئی دیہاتوں کو بوکوحرام کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔

بوکوحرامی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کو ''گامبورو'' نامی شہر کی ایک مسجد میں دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید یا زخمی ہوچکے تھے، اس حملے کی ذمہ داری بوکو حرام نے قبول کی تھی۔

بوکوحرام نامی دہشت گرد تنظیم شمال اور شمال مشرقی نائجیریا کے کئی علاقوں پر قابض ہے اور اس تنظیم نے بدنام زمانہ خونخوار درندہ صفت داعش کی بیعت کر رکھی ہے۔

2009 سے اب تک نائجیریا، چاڈ، نیجر اور کامرون میں بوکوحرام کے حملوں میں کم ازکم 20 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور تقریبا 3 میلین کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری