نابلس میں فائرنگ سے ایک صہیونی اہلکار ہلاک


نابلس میں فائرنگ سے ایک صہیونی اہلکار ہلاک

فلسطینی شہر نابلس میں صہیونی فوج پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نابلس میں صہیونی فوج کی طرف کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی اہلکار کی گردن پر کئی گولیاں لگیں جس کی وجہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔

صہیونی اہلکار کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

 فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ غاصب فوج کے اہلکاروں نے شہر کی مختلف سڑکوں کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا ہے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کردیں گے ان کے اس بیان پر فلسطین کے مزاحمتی گروہوں، تنظیموں اور عوام نیز بعض اسلامی ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے-

فلسطین کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے ذریعے فلسطینی عوام نے امریکی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے القدس کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری