بلوچستان میں تبدیلی، سیاسی جماعتوں کا رخ پنجاب کو طرف/ احتجاجی تحریک پرتشدد شکل اختیار کرکے پنجاب حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے


بلوچستان میں تبدیلی، سیاسی جماعتوں کا رخ پنجاب کو طرف/ احتجاجی تحریک پرتشدد شکل اختیار کرکے پنجاب حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے

بلوچستان میں تبدیلی کے بعد سیاسی جماعتوں نے پنجاب کو ٹارگٹ کرلیا ہے جبکہ 25 سے 30جنوری کا وقت حکومت کے لیے نہایت ہی اہم ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیاسی و مذہبی جماعتیں احتجاج کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔ 17جنوری سے شروع ہونے والے احتجاج میں طاہر القادری، دیگر سیاسی جماعتوں کے تعاون سے کسی بھی جگہ دھرنے کے لیے بیٹھ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج پر تشدد تحریک کی شکل اختیار کرسکتا ہے جو پنجاب حکومت کے خاتمہ پر منتج ہوگی۔

بلوچستان میں اراکین اسمبلی کی رائے میں تبدیلی کے بعد اب ایوانوں میں لوگوں کو رائے بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے اندر بغاوت نے دوسرے ایوانوں کے راستے بھی کھول دئیے ہیں۔ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی مرضی کے خلاف حکومت بن رہی ہے جبکہ یہ اقتدار کے ایوانوں میں مسلم لیگ کے اندر بغاوت کاآغاز ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری