اُردن کے ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کی طلبی کا مطالبہ کردیا


اُردن کے ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کی طلبی کا مطالبہ کردیا

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی اور مشرقی حصوں کو باہم یکجا کرن کے خلاف اردن کے 50 ارکان پارلیمان نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اردن ارکان پارلیمان نے ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ القدس کو یکجا کرنا اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسی ہے اور اردن کو اس کے خلاف کھل کر احتجاج کرنا چاہیے۔

پٹیشن میں اردنی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ القدس کو یکجا کرنے کے اسرائیلی قانون کے خلاف احتجاج کے لیے عمان میں متعین اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

یہ پٹیشن رکن پارلیمنٹ مصطفیٰ یاغی کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے القدس کے مشرقی اور مغربی حصے کو یکجا کرنے کا قانون منظور کرنا اردن کے ساتھ طے پائے معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری