ایران کی "امپراطور جهنم" نامی فلم نمائش کے لئے تیار

دہشتگردی اور داعش کیخلاف پرویز شیخ طادی کی بنائی ہوئی "امپراطور جهنم" نامی فلم پایہ تکمیل کو پہنچی ہے اور بہت جلد نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔

ایران کی "امپراطور جهنم" نامی فلم نمائش کے لئے تیار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرویز شیخ طادی کی بنائی ہوئی "امپراطور جهنم" نامی سینمائی فلم پایہ تکمیل کو پہنچی ہے اور بہت جلد نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔

واضح رہے کہ "امپراطور جهنم" نامی فلم اس سے پہلے 36 ویں فجر فلم فیسٹول میں مقابلے کے لئے انتخاب گئی تھی تاہم کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسے مقابلے میں شامل نہیں کیا گیا، اب اس فلم میں مزید بہتری لائی گئی ہے اور تمام فنی اور تکنیکی مسائل دور کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ فلم دہشت گردی اور داعش کے خلاف بنائی گئی ہے۔

"امپراطور جهنم" نامی فلم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشہور و معروف اداکاروں نے حصہ لیا ہے، خاص کر علی نصیریان، فرخ نعمتی، علیرام نورایی، صبا کمالی، سعید راد اور کوروش زارعی نے ،رکزی کردار ادا کیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری