صہیونی فوج کی انتقامی کارروائی فلسطینی مسلمان کا گھر مسمار


صہیونی فوج کی انتقامی کارروائی فلسطینی مسلمان کا گھر مسمار

شمالی فلسطین کے الرملہ شہر میں قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی مسلمان کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ شمالی فلسطین کے الرملہ شہر میں قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی مسلمان کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا ہے، جس کے نتیجے میں گھرمیں رہائش پذیر بیس افراد مکان سے محروم ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الرملہ شہر میں الرباط کالونی میں واقع ایمن ابو الریاش نامی فلسطینی کے گھر کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد مکان کو دھمکاے سے اڑا دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہنے والے شہریوں کو انہدامی کارروائی سے قبل ہی باہر نکال دیا گیا تھا جو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران القدس اور غرب اردن کے علاوہ شمالی اور جنوبی فلسطین میں بھی فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے اور اسرائیلی نسل پرستانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری