پاکستان نے خطے میں امن اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے، ناصرخان جنجوعہ


پاکستان نے خطے میں امن اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے، ناصرخان جنجوعہ

قومی سلامتی کے مشیرناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان نے افغانستان اور خطے میں امن اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  وہ اسلام آباد میں افغانستان میں برطانیہ کے سفیر نکولس کے اور پاکستان میں برطانیہ کے سفیر تھامس ڈریو سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

ملاقات میں ابھرتی ہوئی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے علاقائی امن و سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سفیروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری