امیر حاتمی: ہمیشہ کی طرح امریکہ کو اینٹ کا جوان پتھر سے دیا جائیگا


امیر حاتمی: ہمیشہ کی طرح امریکہ کو اینٹ کا جوان پتھر سے دیا جائیگا

ایرانی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ایران ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور یہ ثابت کرچکا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے نقصانات کو تحمل نہیں کرےگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہامریکیوں نے جہاں بھی ایران کو نقصان پہنچایا ہے وہاں انہیں سخت جواب ملا ہے اور اس بار بھی انہیں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے وہ اس طرح کے نقصانات کو تحمل نہیں کرےگا۔

انہوں نے رہبرانقلاب اسلامی کے حالیہ خطاب کا ذکرکرتے ہوئے جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ امریکا نے حالیہ ہنگاموں کے دوران ایران کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کا بدلہ لیا جائے گا کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا بیان وہ تجربہ ہے جس کو امریکیوں نے بارہا مشاہدہ کیا ہے۔

ایران کے وزیردفاع نے ایران کی میزائلی قوت کو ملک کی بنیادی دفاعی حیثیت کا حامل قراردیا اور کہا کہ ایران اپنی میزائلی توانائی کے بارے میں کسی سے مذاکرات نہیں کرے گا اور وہ اپنی اس صلاحیت میں روز بروز اضافہ کرتا رہے گا۔

اس درمیان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی نے کہاکہ امریکا نے رہبرانقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی عظمت اور وقار کا متعدد معرکوں کے دوران اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے ایران کے مشرقی شہر سمنان میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب معاشرے کے سبھی طبقوں خاص طور پر کمزور طبقوں کے لئے ہے اور ایران کے باشعور عوام نے گذشتہ چالیس برس کے دوران دشمنوں کی بیہودہ گوئیوں اور ہرزہ سرائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے علاقے اور پوری دنیا میں امریکا کی نئی سامراجیت کی کمرتوڑ دی ہے اور عالمی استکبار کو جہالت کے قبرستان میں دفن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے عزم وارادے سے اس وقت عالمی سامراج کی ذلت و رسوائی کا دورشروع ہوچکا ہے اور اب امریکی حکام مشرق وسطی کے حکمرانوں سے ملاقات کے لئے علاقے کا خفیہ طور پر دورہ کرتے ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ عالمی سامراج نے ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط اور ایرانی عوام پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرکے انہیں اسلامی انقلاب کی امنگوں سے مایوس کرنے کی کوشش لیکن ایرانی عوام نے اپنے اتحاد و یگانگت کے ذریعے ان سبھی سازشوں کو ناکام بنادیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری