شام میں القاعدہ کی نئی شاخ کے قیام کا انکشاف


شام میں القاعدہ کی نئی شاخ کے قیام کا انکشاف

شام میں داعش کے باقی ماندہ افراد کو متحد رکھنے کے لیے القاعدہ کی نئی شاخ بنائی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام میں جبہۃ النصرہ کے القاعدہ سے جدا ہونے کے بعد ابو محمد جولانی نے جبھہ فتح شام کا گروہ بنا لیا ہے، جس نے ادلب کے کچھ حصوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، ادلب کی آزادی کے آپریشن شروع ہونے کے بعد مغربی ممالک نے اس گروہ کے نام کو دہشتگردی کی لسٹ سے نکالنے کی کوشش کی ہے جو بے فائدہ رہی۔

داعش کے باقی ماندہ افراد اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے دوسرے گروہوں کا حصہ بن رہے ہیں، یاد رہے کہ داعش بھی القاعدہ کی اتحادی تھی اور انہوں نے ایمن الظواہری کے ہاتھ پر بیعت کی تھی، پر بعد میں القاعدہ سے جدا ہو گئے اب القاعدہ نے شام میں دوبار اپنے نئے گروہ بنانے کا اعلان کیا ہے، لگتا ہے کہ یہ گروہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

القاعدہ کا یہ گروہ داعش کے تجربہ کار افراد کو جمع کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، شام میں دوسرے ممالک کے دہشتگردوں کا اپنے ممالک واپس جانا ان کی حکومتوں کے لیے اچھا نہیں ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ یہ افراد شام میں ہی رہیں، اس کام کے لیے ان ممالک نے کئی منصوبے پیش کیے ہیں، پر شامی حکومت بغیر کسی شرط کے ان افرد کو شام سے نکالنا چاہتی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ شامی فوج ان افراد سے مقابلے کے لئے کیا طریقہ کار اپناتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری