حزب اللہ کی حکومت میں شمولیت سیاسی استحکام کا باعث ہےم سعد الحریری


حزب اللہ کی حکومت میں شمولیت سیاسی استحکام کا باعث ہےم سعد الحریری

لبنانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت میں حزب اللہ کی شمولیت ملک میں سیاسی استحکام کا باعث ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعد الحریری کا کہنا تھا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ کسی صورت محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ حکومت لبنان کا ایک حصہ ہے اور تمام سیاسی جماعتیں ملک میں سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گزشتہ سال سعودی عرب کے دباؤ پر اپنے عہدے سے عارضی طور پر استعفی دینے والے سعدالحریری نے اس انٹرویو میں اپنے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سعودی عرب نے لبنان کے  اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت نہیں کی ہے۔ جبکہ لبنان کے دیگر اعلی حکام نے اسی وقت کہا تھا کہ سعودی عرب لبنان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت کررہا ہے-

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری