ہندوستان اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے: مولانا سید کلب جواد نقوی


ہندوستان اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے: مولانا سید کلب جواد نقوی

مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کیساتھ دیرینہ تعلقات کو منقطر کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مولانا نے اپنے بیان میں حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل سے دوستی ختم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو کے متوقع ہندوستان دورے پر مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے سخت تنقید کی۔

مولانانے اپنے بیان میں کہاکہ ہمارے ملک کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر کوئی بدترین دوست ہوسکتاہے تو وہ اسرائیل ہے۔

مولانانے کہاکہ ہندوستان میں دہشت گردانہ واقعات کا سلسلہ تب سے شروع ہواہے جب سے یہاں اسرائیلی سفارتخانہ کھلا ہے۔ اگر ہندوستان دہشت گردی سے نپٹنا چاہتا ہے تو پہلے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کو ختم کرنا ضروری ہے کیونکہ عالمی دہشت گردی کا بانی اسرائیل ہے۔

مولانانے کہاکہ اسرائیل کسی کا دوست نہیں ہوسکتا کیونکہ اسکا منصوبہ پوری دنیا پر حکمرانی کاہے۔ اس وقت دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہورہی ہے اسکے پیچھے اسرائیل اور اسکے زرخرید غلام اور تربیت دی گئی تنظیمیں ہیں۔

مولانا نے اپنے بیان میں حکومت ہندوستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل سے دوستی ختم کی جائے کیونکہ ہمارا ملک ہمیشہ فلسطینی مظلوموں کا حامی رہاہے اور غاصب اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کررکھی ہے۔

نماز جمعہ کے خطبہ سے قبل مولانا رضا حیدر نے بھی اپنی تقریر میں نتن یاہو کے دورۂ بھارت کی مذمت کی اور حکومت ہند سے مطالبہ کیاکہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں کیونکہ اسرائیل ایک دہشت گرد اور غاصب ملک ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری