انڈر 19 ورلڈ کپ؛ افغانستان نے بھی پاکستان کو ہرادیا


انڈر 19 ورلڈ کپ؛ افغانستان نے بھی پاکستان کو ہرادیا

انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 188 رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان نے 15 گیند پہلے ہی ہدف حاصل کر لیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 188 رنز بنائے تھے ،افغانستان نے 15 گیند پہلے ہی ہدف حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب زاہد عالم صفر پر آﺅٹ ہو گئے، امداد عالم بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، علی زریاب آصف ٹاپ سکورر رہے انہوں نے 81 رنز بنائے، ان کے علاوہ پاکستان کی طرف سے کوئی بیٹسمین نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔ افغانستان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری