نااہل اور نام نہاد اسلامی ملک سعودی عرب اب اسرائیل سے "آئرن ڈوم" ڈیفنس سسٹم خریدے گا


نااہل اور نام نہاد اسلامی ملک سعودی عرب اب اسرائیل سے "آئرن ڈوم" ڈیفنس سسٹم خریدے گا

یمن کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل داغنے کے دوران امریکی دفاعی سسٹم "پیٹریاٹ' کی ناکامی کے بعد نااہل اور نام نہاد اسلامی ملک سعودیہ کا اسرائیل سے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کی خریداری کی کوشش کا یہی مطلب ہے کہ سعودیہ عسکری اور دفاعی سسٹم کے لیے مغربی ممالک کا محتاج ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پیر کی صبح کو انصار اللہ نے صنعا کی حدود میں سعودی ایف-15 مار گرایا تھا اور سعودیہ نے اسے تکنیکی خرابی قرار دیا، جبکہ انصار اللہ نے اس آپریشن کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس کے بعد سعودیہ کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس کے علاوہ یمن نے سعودیہ پر تین بیلسٹک میزائلوں کا حملہ کیا تھا، جس میں سے ایک ریاض کے شاہ خالد ائیر پورٹ پر حملہ ہے۔ اس حملے کے بعد یمن کا محاصرہ کر لیا گیا تھا، اگلا میزائل حملہ ریاض کے یمامہ محل پر ہوا جس سے انصار اللہ نے سعودیہ کی فضائی برتری ختم کر دی ہے۔

اس وجہ سے سعودیہ اسرائیلی دفاعی سسٹم کو خریدنا چاہتا ہے، یروشلم پوسٹ کے مطابق سعودیہ کے اسرائیل سے براہ راست رابطہ نہیں ہے، پر وہ کسی واسطے کے ذریعے اس سسٹم کو خریدنا چاہتا ہے۔

یہ دفاعی سسٹم اتنا بھی قابل اعتماد نہیں ہے کیونکہ 2016 میں ایک جاسوس طیارہ اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا تھا پر اس سسٹم کی جانب سے اس پر فائر نہیں کیا گیا۔

گارڈین کے مطابق اس سسٹم نے حماس کے ساتھ میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا، جبکہ 11 میزائل اس سسٹم کی رینج میں نہیں آئے تھے۔ 2014 کی جنگ میں بھی اس سسٹم نے 100 میں سے 30 میزائلوں کی ہی شناسائی کی تھی، جس سے اس کی کمزوری کا علم ہوتا ہے۔

روسی دفاعی ادارے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سعودیہ روسی دفاعی سسٹم ایس-400 خریدنا چاہتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ سعودیہ اسلحہ کی خریداری کے لیے نیا بازار تلاش کر رہا ہے، جبکہ اس سے پہلے سعودیہ کا دفاعی سامان امریکہ اور یورپ سے لیا جاتا تھا، پر امریکہ نے سعودیہ پر ایس-400 نہ خریدنے کے لیے دباو ڈالا ہوا ہے، اب اسرائیل دفاعی سسٹم لینے کا مطلب یہی ہوا کہ امریکہ کبھی بھی سعودیہ کی خارجہ پالیسی کو آزاد نہیں چھوڑے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری