ایرانی جوہرے معاہدے پردوبارہ مذاکرات کی گنجائش نہیں، جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ جوہرے معاہدے پردوبارہ مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

ظریف 1

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کے ایران مخالف بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہرے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

ظریف کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے پر نئے سرے سے مذاکرات قابل قبول نہیں لہذا امریکہ بھی ایران کی طرح اپنے وعدوں پر قائم رہے۔

ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ جوہری معاہدے کی پاسداری کرے۔

انہوں نے کہا  کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے کی شق نمبر 26، 28 اور 29 کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔

ظریف نے امریکی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ پرانے حربوں سے دستبردار ہو کر ایران کی طرح اپنے وعدوں پر قائم رہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری