حزب اللہ آئندہ جنگ میں روزانہ 4ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکتھی ہے، اسرائیلی اخبار


حزب اللہ آئندہ جنگ میں روزانہ 4ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکتھی ہے، اسرائیلی اخبار

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جنگ ہوئی تو حزب اللہ روزانہ 4 ہزار میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں پرفائر کرے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسرائیلی اخبار 'یدیعوت احرونوتکے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جنگ ہوئی تو لبنان کی عسکری تنظیم روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں پرفائر کرے گی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ لبنان کی یہ عسکری تنظیم اسرائیل کے مختلف علاقوں پر ہر گھنٹے میں 150 سے زائد میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی اخبار نے صہیونی فوج کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ پہلے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہوچکی ہے، اس کے میزائل پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنے ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔

صہیونی اخبار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اسرائیل کے کسی بھی جگہ پہنچ سکتے ہیں اور نہایت مہارت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس اخبار کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں شام کی سرزمین تک حزب اللہ کی رسائی ہوگی جس سے اسرائیلی فوج کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ میں اسرائیل کے کم ازکم 2000 فوجی زخمی یا ہلاک ہونگے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے اسرائیل سمیت خطے کے بعض امریکہ نواز ممالک بھی خوفزدہ ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری