صہیونی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی مسلمان شہید

غاصب صہیونی فوج نے غزہ اور غرب اردن میں مزید 2 فلسطینی مسلمانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

ارتش اسرائیل

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ اور غرب اردن میں مزید 2 فلسطینی مسلمانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری