یمنی سرکاری فوج کی گولہ باری سے  سعودی عرب کے 7 فوجی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کی گولہ باری سے  سعودی عرب کے 7 فوجی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف کارروائی کرکے 7 سعودی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف کارروائی کرکے 7 سعودی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

النشرہ نیوز کا کہنا ہے کہ یمن کی اسلامی اور مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جیزان، نجران اور العسیر میں سعودی عرب کے تین فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ انصار اللہ کے نشانہ بازوں نے مذکورہ علاقوں میں مزید 4 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی اتحادی افواج کی جارحیت سے ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں اور اس ملک کا بنیادی ڈھانچے تباہ ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں عوام کو قحط کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری