پاکستانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایران میں قانون کی بالادستی پر خراج تحسین/ ''آتنا'' کے قاتل کو فوری پھانسی جبکہ زینب کے قاتل آزاد


پاکستانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایران میں قانون کی بالادستی پر خراج تحسین/ ''آتنا'' کے قاتل کو فوری پھانسی جبکہ زینب کے قاتل آزاد

پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں قانون کی بالادستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی حکمران اور عدلیہ کو نمونہ عمل قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں قانون کی بالادستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی حکمران اور عدلیہ کو نمونہ عمل قرار دیا ہے۔

پاکستان کے شہر قصور میں اندوہناک واقعہ کے بعد ملزم کی پھانسی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین ایران میں جنسی زیادتی کے ایک مجرم کو سر عام پھانسی کی مثال دے کر مجرم کی پھانسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایران میں بیالیس سالہ اسماعیل جعفرزادہ کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ اسماعیل کی سزائے موت پر عملدرآمد بیس ستمبر بروز بدھ اردبیل صوبے کے شہر پارس آباد میں کیا گیا جسے نیچے دئے گئے ویڈیو کے آخر میں دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو تحفظ کا احساس فراہم کیا جائے کہ اگر کوئی ایسا جرم کرے گا تو اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ بچوں کےاغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رکن ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کی لرزہ خیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ موثر قانون نہ ہونے کی وجہ سے سے ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ضروری ہے کہ اس ضمن میں موثر قانون سازی کی جائے، ایسے واقعات کے مجرموں کو شہر کے چوراہے پر پھانسی دی جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے مجرموں کی لاشوں کو عبرت کے لئے 2 دن تک سولی پر لٹکائے رکھا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری