آل خلیفہ کی انتقامی کارروائی پر بحرینی انسانی حقوق کی تنظیم کی شدید الفاظ میں مذمت


آل خلیفہ کی انتقامی کارروائی پر بحرینی انسانی حقوق کی تنظیم کی شدید الفاظ میں مذمت

بحرینی مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنے جاری کردہ بیان میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی انسانی حقوق کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائی کی شدیدمزمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین سینٹر آف انسانی حقوق(بی ایچ سی آر)نے حکومت کی جانب سے بحرین کے انسانی حقوق کے رہنماوں اور کارکنوں کو مسلسل ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں بحرین میں انسانی حقوق کے ھوالے سے کام کرنے والے سرگرم رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف منامہ کی مہم کو روکنے میں مدد کے لئے بین الاقوامی برادری سے اپیل بھی اپیل کی ہے۔

بحرین سنٹر آف ہیومن رائٹس نے جاری کردہ اپنے بیان میں انسانی حقوق کارکنوں کے خلاف قید و بند کی صعوبتوں اور مختلف قسم کی پابندیوں کو 2011 میں بحرین کے مقبول عوامی تحریک کے بعد سے جاری حکومتی سیاسی انتقام کا تسلسل قرار دیا ہے ۔

اب تک سینکڑوں سیاسی اور انسانی حقوق کارکنوں پر حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں جیلوں میں جیل بند کر رکھا ہے۔

جبکہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران سیاسی انتقام کی مہم کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بناتے ہوئے صوابدیدی حراست، تشدد، اور سفری پابندیوں سمیت متعدد مشکلات کا شکار بنا رکھا ہے۔.

بی ایچ سی آر نے مطالبہ کیا کہ ان خلاف ورزیوں کے ذمہ دار وں کے خلاف کاروائی کی جائے اور کارکنوں کو اپنے انسانی حقوق کارکنوں کو اپنا کام آزادی کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے ۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری