ایم ڈبلیو ایم بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد نمائندہ کو وزیر بنوانے میں کامیاب

آغا رضا کو کسی بھی شیعہ جماعت کے پہلے صوبائی وزیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد نمائندہ کو وزیر بنوانے میں کامیاب

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کا بلوچستان اسمبلی میں اکلوتا رکن ہے جسے وہ صوبائی وزیر بنوانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ آغا رضا کو کسی بھی شیعہ جماعت کے پہلے صوبائی وزیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر بلوچستان نے نئے منتخب صوبائی وزیر اعلٰی عبدالقدوس اور ان کی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ اس حوالے سے گورنر ہاوس بلوچستان میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا بلوچستان اسمبلی میں اکلوتا رکن ہے، جسے وہ صوبائی وزیر بنوانے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ آغا رضا کو کسی بھی شیعہ جماعت کے پہلے صوبائی وزیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے، اس سے قبل طول تاریخ میں شیعہ جماعت کا کوئی بھی شخص صوبائی وزیر نہیں بن سکا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری