نائیجیرین مسلمانوں کے مظاہرے رنگ لے آئیں/ شیخ زکزاکی کو طبی معائنہ کروانے کی اجازت مل گئی


نائیجیرین مسلمانوں کے مظاہرے رنگ لے آئیں/ شیخ زکزاکی کو طبی معائنہ کروانے کی اجازت مل گئی

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کہ جو دو سال سے غیر قانونی طور پر نائیجیرین فوج کے زیر حراست ہیں، کو گزشتہ روز 13 جنوری 2018 کو نامہ نگاروں کے سامنے لایا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کہ جو دو سال سے غیر قانونی طور پر نائیجیرین فوج کے زیر حراست ہیں، کو آج بروز 13 جنوری 2018 کو نامہ نگاروں کے درمیان حاضر کیا گیا۔

موصوف اس حالت میں کہ عصا ہاتھ میں تھا اور گردن پر پٹی بندھی ہوئی تھی کو کال کوٹھری سے باہر نکال کر انہیں اس ملک کے دار الحکومت ابوجا کے ہسپتال میں طبی معاینہ کے لئے لے جایا گیا جبکہ اس دوران نامہ نگاروں سے چند جملے انہوں نے گفتگو بھی کی۔

شیخ زکزاکی نے نامہ نگاروں سے کہا: میں ابھی زندہ ہوں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آج اجازت ملی ہے کہ میں ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروا سکوں۔

قابل ذکر ہے کہ شیخ زکزاکی کو طبی معائنہ کی اجازت گزشتہ روز اس ملک کے عوام کے وسیع پیمانے پر کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے بعد ملی ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2015 کو نائیجیریا کی فوج نے زاریا میں امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر ایک مذہبی تقریب کے دوران حملہ کر کے ایک ہزار کے قریب شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جبکہ شیخ زکزاکی کے ایک بیٹے کو شہید کئے جانے کے بعد شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا جو تاحال غیر قانونی طور پر فوج کے زیر حراست ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری