چین کی ایران ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھنے پر تاکید


چین کی ایران ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھنے پر تاکید

چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کا عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتہ برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتہ برقرارہ رکھنے اور اس پر عملدرآمد کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چین کے وزیرخارجہ "وانگ یی" نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو ٹیلی فون پر بتایا کہ معاہدے پر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری سمجھوتے پر عملدرآمد جاری رکھنا تمام متعلقہ فریقوں کی ذمہ داری اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیساتھ ہونے والے عالمی طاقتوں کے ایٹمی معاہدے پر الزام تراشی کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کی تاکید کررہے ہیں لیکن ایرانی حکام کیجانب سے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا گیا ہے کہ اس معاہدے میں کسی بھی قسم کے ردوبدل کی گنجائش نہیں اور نہ ہی امریکہ جیسی تسلط پسند ریاست کیساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری