مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف بھارتی دہشت گردی جاری، 5 شہید متعدد زخمی


مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف بھارتی دہشت گردی جاری، 5 شہید متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیری ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ قاض فوج نے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے اڑی میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد اڑی میں حالات کشیدہ ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کا تعلق عسکریت تنظیم جیش محمد سے تھا اور وہ خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ  بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے علاقے سندربنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کشمیری حریت پسند گروہوں کی تحریک کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے جس کے تحت اب تک ہزاروں بے گناہ مسلمان شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری