پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار تہران پہنچ گئے


پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار تہران پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رانا تنویر حسین اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے دفاعی امور میں دوطرفہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ایرانی وزیر دفاع 'بریگیڈیئرجنرل امیر حاتمی' کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ رانا تنویر نے اس سے قبل اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات کی تھی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کے فروغ پر زور دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری