پنجاب حکومت کا مال روڈ پر دھرنے کی اجازت دینے سے انکار/ عوامی تحریک نے مال روڈ کو کنٹیرز لگا کر بلاک کر دیا


پنجاب حکومت کا مال روڈ پر دھرنے کی اجازت دینے سے انکار/ عوامی تحریک نے مال روڈ کو کنٹیرز لگا کر بلاک کر دیا

جہاں پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کی بنا پرمال روڈ میں دھرنےکی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے وہیں حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے پاور شو کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے پاور شو کی تیاریاں جاری ہیں، صوبائی حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے چیئرنگ کراس پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹائون پر عوامی تحریک کل لاہور میں احتجاج کر رہی ہے۔ مال روڈ کو کنٹینر لگا کر ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

چیئرنگ کراس پر احتجاج کیلئے 30 ہزار کرسیاں لگا ئی جا رہی ہیں اور 80 فٹ لمبا اسٹیج بھی بنایا جا رہا ہے۔ پنڈال جی پی او چوک تک بنے گا۔ مرکزی قیادت کے لئے مرکزی سٹیج کے سامنے 200 صوفے لگائے جائیں گے۔ متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ سے حکومت گراو تحریک کے آغاز کا اعلان کیا ہے جبکہ طاہر القادری کل اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پنجاب حکومت نےسیکورٹی خدشات کی بنا پرمال روڈ میں دھرنےکی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، دھرنے کے لئے اپوزیشن کی چھ جماعتوں نے اجازت مانگی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری