خودکش حملے اور دہشت گردی فساد فی الارض ہے: صدر ممنون حسین


خودکش حملے اور دہشت گردی فساد فی الارض ہے: صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین کا "پیغام پاکستان" کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خودکش حملے اور دہشت گردی فساد فی الارض ہے۔ فرائض کی عدم ادائیگی کے باعث ملک میں مسائل بڑھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیغام پاکستان کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔

تقریب سے صدر مملکت ممنون حسین نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے مسئلے پر جمع ہوئے جس نے 3 دہائیوں سے متاثر کر رکھا ہے۔ پاکستان کے عوام اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔ پاکستانی عوام اتحاد سے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرے گی۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں مسلم امہ اس مسئلے سے متاثر ہو رہی ہے۔ ’اسلام امن، رواداری، انصاف کا دین ہے۔ خودکش حملے، دہشت گردی فساد فی الارض کے زمرے میں آتے ہیں۔ خوشی ہے متفقہ فتوے کو اداروں کی تائید بھی حاصل ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم غیر معمولی سنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف بھاری جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔ ’عہد کرلیں ایسی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی جس سے ہمارا نقصان ہوا۔ پیغام پاکستان میں تمام طبقات کو شامل کرنے کی ضرورت ہے‘۔

صدر ممنون کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان ملک میں امن کی جانب اہم قدم ہے۔ قومیں ان مسائل کا جائزہ لیتی ہیں جن سے انہیں مشکلات ہوتی ہیں۔ فرائض کی عدم ادائیگی کے باعث ملک میں مسائل بڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی رائے کا احترام نہ ہونے پر فرقہ واریت جنم لیتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری