یمن جنگ کی تازہ ترین صورتحال؛ یمنی سرکاری فوج کا سعودی افواج پر میزائل حملہ/ سعودی اتحادی افواج کی رہائشی علاقوں پر بمباری


یمن جنگ کی تازہ ترین صورتحال؛ یمنی سرکاری فوج کا سعودی افواج پر میزائل حملہ/ سعودی اتحادی افواج کی رہائشی علاقوں پر بمباری

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کے خلاف میزائل حملے جبکہ دوسری طرف سے سعودی اتحادی افواج کی یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے نجران میں آل سعود کے اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

دوسری طرف آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 4 نہتے یمنی مسلمان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی جہازوں نے الجبل الاسود، عمران اور حرف سفیان نامی علاقوں پر 12 مرتبہ بمباری کی ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے مغربی تعز کے علاقے بیر پاشا میں مفرور صدر منصور ہادی کے اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے متعدد سعودی حمایت یافتہ  اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی یمنی فورسز نے صوبہ تعز کے علاقہ موزع میں مفرور صدر منصور ہادی سے وابستہ 4 ایجنٹوں کو ہلاک کردیا تھا۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی اتحادی افواج کی جارحیت سے ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے تباہ ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں عوام کو شدید قحط کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری