بھارتی اور صہیونی غاصب ریاستوں کے درمیان 9  اہم معاہدوں پر دستخط


بھارتی اور صہیونی غاصب ریاستوں کے درمیان 9  اہم معاہدوں پر دستخط

بھارت اور اسرائیل کے وزرائے اعظم  نے سائبر سیکورٹی، سائنس و ٹیکنا لوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس سمیت 9 اہم معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے وزراء اعظم نے سائبر سیکورٹی، سائنس و ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس سمیت 9 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل صہیونی وزیر اعظم نتین یاہو اعلیٰ حکام کے 130 رکنی وفد کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر بھارت  پہنچے ہیں۔

نتین یاہو کے دورہ بھارت کو تاریخی قرار دیا جارہا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاع کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان سائبر سیکورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس، سولر تھرمل انرجی، خلائی ٹیکنالوجی اور ہومیوپیتھک ادویہ سازی کے 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

ہندوستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اپنے حالیہ دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا بھی دورہ کریں گے، وہ اس کے علاوہ ممبئی، حیدرآباد دکن اور آگرہ بھی جائیں گے۔

خیال رہے کہ صہیونی وزیر اعظم نتین یاہو کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے سبب ان دو غاصب ریاستوں کے درمیان قربتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ 
صہیونی وزیراعظم کے دورہ ہندوستان کے خلاف ہندوستان کے کئی شہروں شدید مظاہرے کئے جارہے ہیں اور مظاہرین نے مودی اور نیتن یاہو کے پتلوں سمیت اسرائیل کا پرچم بھی  نذر آتش کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری