مسلمانوں کے سخت ترین دشمن، چنگیز وقت نتین یاہو کی ہندوستان آمد مسلمانان عالم کے زخموں پر نمک پاشی


مسلمانوں کے سخت ترین دشمن، چنگیز وقت نتین یاہو کی ہندوستان آمد مسلمانان عالم کے زخموں پر نمک پاشی

جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے غاصب صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے ہندوستان آمد پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے ایک بیان میں تنظیم کے سرپرست اعلٰی اور سینئیر حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ چنگیز وقت نتن یاہو کی ہندوستان آمد اس بات کی واضح دلیل ہے کہ دونوں ممالک مسلمانوں کے سخت ترین دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی ہندوستان آمد مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے۔ مولانا انصاری نے کہا اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اور مسلمانان عالم کسی بھی صورت میں اس کو ملک تسلیم نہیں کرسکتے ہیں۔

مولانا انصاری نے کہا نتن یاہو نے چنگیز خان کی روایت اپناتے ہوئے لاکھوں فلسطینیوں کو یا تو بے دردی سے شہید کیا یا پھر قیدخانوں میں بند رکھا انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کا دوست ہے جو اس بات کا کھلم کھلا اعلان ہے کہ دونوں ممالک مسلمانوں کے مخالف ہیں۔

مولانا نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے نقش پر چل کر کشمیر میں تاناشاہیت، چنگیزیت اور بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم کا ہندوستان آنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مولانا نے بھارتی فوجی سربراہ راوت کے حالیہ بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ فوجی سربراہ کا کشمیر مخالف بیان ناقابل برداشت ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک عمل ہے۔

مولانا انصاری نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے کہنے پر مسلمانوں کے مدرسوں اسکولوں اور مسجدوں کو بند کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی نام نہاد اور مفاد پرست مسلمان ان کے تصاویر میں رنگ بھر رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔

مولانا نے کہا کہ مسلمانوں کے مدرسوں اسکولوں اور مسجدوں میں کسی کی دخل اندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو اس پر سیاست کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری