زینب کے قاتل کی لاہور میں گرفتاری کا دعویٰ


زینب کے قاتل کی لاہور میں گرفتاری کا دعویٰ

نجی ٹی وی 92 نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ زینب قتل کیس میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ، سی سی ٹی و ی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص سے مشابہت رکھنے والے مبینہ  ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نجی ٹی وی 92 نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ زینب قتل کیس میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ،لاہور کے علاقہ بھٹہ چوک سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے اور اسے فوری قریبی تھانے لے جایا گیا جہاں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے ابتدائی تفتیش کی جس دوران ملزم نے مبینہ طور پر زیادتی کا اعتراف کر لیاہے۔

نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہناتھا کہ بھٹہ چوک سے گرفتار شخص کی شکل بالکل سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ میچ ہوتی ہے ،ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو حساس ادارے کے حوالے کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ قصور میں معصوم کلی زینب کو 5 جنوری کو اغواءکیا گیا جبکہ اس کے والدین عمرہ کیلئے گئے ہوئے تھے اور وہ اپنی بیٹی کو چچا کے پاس چھوڑ گئے تھے، ننھی زینب گھر سے شام کو قرآن کی تعلیم کیلئے گئی لیکن واپس نہیں آئی، چچا نے پولیس والوں کی منت سماجت کی اور تھانے کے چکر لگاتے رہے لیکن پولیس اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور انہوں نے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی تاہم زینب کے چچا نے اپنی مدد آپ کے تحت ملز م کی زینب کو لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور اسے تھانے والوں کے پاس لے کر گئے لیکن پھر بھی کوئی فائدہ نہ ہوا تاہم پانچ روز کے بعد زینب کی لاش ایک کوڑے کے ڈھیر سے ملی جس کے بعد اس واقعے نے پورے پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا اور پھر پولیس نے ’پھرتیاں ‘دکھانے کی کوشش کی جبکہ شہبازشریف نے خود اس کیس میں تفتیش کی نگرانی کی لیکن ملزم گرفتار نہ ہو سکا تاہم اب نجی ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری