افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں 23 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ


افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں 23 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

اگرچہ کابل حکومت امریکہ اور بھارت کی ہماہنگی سے اپنے ملک میں دہشتگرد تنظیم داعش کی براہ راست مدد کررہے ہیں اور جس کا الزام خود افغان پارلیمنٹ کے نمایندگان نے اپنی حکومت پر لگایا ہے تاہم افغان ذرائع ابلاغ خطے کے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے آئے روز امریکہ اور افغان سیکورٹی فورسز کی اس تنظیم کیخلاف مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دعوے کرتے رہتے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں 23داعشی دہشت مارے گئے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے ضلع آچن اور شیرزاد میں کئے گئے ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق شیر زاد نامی علاقے میں کئے جانے والے  ڈرون حملے میں دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دوسرا ڈرون حملہ آچن میں کیا گیا جس میں 21 دہشت گرد مارے گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری