سعودی جارحیت کے سبب 5 ہزار یمنی بچے شہید جبکہ 18 لاکھ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، یونیسف


سعودی جارحیت کے سبب 5 ہزار یمنی بچے شہید جبکہ 18 لاکھ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، یونیسف

یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی جارحیت کی وجہ سے 5 ہزار بچے شہید جبکہ 18 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 5 ہزار بچے مارے جاچکے ہیں جبکہ 18 لاکھ بچے خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے نتیجے میں بیس لاکھ کے قریب بچے اسکول نہیں جا پارہے جبکہ کئی برسوں سے جاری تشدد اور جنگ کی وجہ سے اس ملک کے بچے نہ صرف خوف میں مبتلا ہیں بلکہ وہ مختلف بیماریوں، غربت اور شدید خوراک کی کمی کا بھی شکار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور  لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری