کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید


کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ڈبل روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں جب کہ 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اوراہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکارڈیوٹی دینے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت شوکت اورالیاس کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی محمد جاوید کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل بھی کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری