شیخ رشید مین آف دی میچ قرار/ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کا اعلان/ پروٹوکول نہ دینے پر ایم کیو ایم کا وفد ناراض


شیخ رشید مین آف دی میچ قرار/ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کا اعلان/ پروٹوکول نہ دینے پر ایم کیو ایم کا وفد ناراض

جہاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ جلسہ لوٹ لیا وہیں جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے اور نظر انداز کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ناراض ہو کر چلا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رشیخ رشید نے کہا کہ ’ماڈل ٹاؤن کے قاتل کاروباری لوگ ہیں اور شریف برادران مال لگا کر سیاست کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف آج جگہ، جگہ دھکے کھا رہے ہیں، اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا لیکن مودی کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے۔‘

شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’شریف برادران تقریروں سے نہیں جاتے اس لیے میں آج اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں اور عمران خان سے بھی کہتا ہوں کہ استعفیٰ دیں۔‘

اس پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے شیخ رشید کو اپوزیشن کے احتجاج کا مین آف دی میچ قرار دے دیا۔

طاہر القادری نے شیخ رشید کے استعفے کے اعلان کے بعد کہا کہ شیخ رشید نے آج میلہ لوٹ لیا ہے اور میں ان کو اپوزیشن کے احتجاج کا مین آف دی میچ قرار دیتا ہوں۔

دوسری جانب اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے اور نظر انداز کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ناراض ہو کر چلا گیا۔ متحدہ کے رہنماؤں ساجد حسن اور دیگر کو پروٹوکول دیا گیا نہ ہی ان کو خطاب کی دعوت دی گئی جس پر وہ اسٹیج سے اٹھ کر چلے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری