میانمار میں احتجاجی مظاہرے؛ پولیس کی فائرنگ سے 7 مظاہرین ہلاک


میانمار میں احتجاجی مظاہرے؛ پولیس کی فائرنگ سے 7 مظاہرین ہلاک

میانمار کی ریاست راکھین سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گزشتہ دنوں سے سرکاری عمارات کو گھیرے میں لینے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 7 احتجاجی مظاہرین ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بدھ مذہب کے ماننے والوں کے ایک تہوار کے موقع پر فسادات پھوٹ پڑے۔ تقریبا چار ہزار مظاہرین نے اس شمالی ریاست میں احتجاج کرتے ہوئے منگل کے روز سے سرکاری عمارات کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔

میانماری پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے ربڑ کی گولیاں استعمال کیں تاہم تشدد بڑھنے کے بعد فائرنگ کر دی گئی۔ یہ افراد دو سو برس قبل اراکان کِنگڈم کے اختتام کی یاد میں جمع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ میانمار میں کئی اقلیتی نسلیں آباد ہیں، جنہیں کنٹرول میں رکھنا میانماری حکام کے لیے ایک چیلنج ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری