ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین شہید


ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین شہید

بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات سے ورکنگ باؤنڈری کے چار سیکٹرز ہرپال، چاورا،رڑکی اعوان اور کندن پور پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون پروین بی بی شہید جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے باعث کندن پور، رڑکی اعوان اور ٹهٹهی کے دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا، جس کے باعث دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری