پاک ایران دفاعی و عسکری تعاون کا کوئی حد مقرر نہیں: نائب ایرانی صدر


پاک ایران دفاعی و عسکری تعاون کا کوئی حد مقرر نہیں: نائب ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کا پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار کیساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے اسلام آباد کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون پر کسی قسم کا کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون پر کسی قسم کا کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

ایرانی نائب صدر 'اسحاق جہانگیری' نے پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار 'رانا تنویر حسین' کے ساتھ پاک ایران دفاعی امور پر تبادلہ خیال کرتےہوئے کہا ایران پاکستان کے ساتھ دفاعی امور کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

اسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادر اور ہمسایہ ملک ہیں جن کے درمیان مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مشترکات موجود ہیں۔

ایرانی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایران دوطرفہ اور علاقائی سطح پر برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور دوطرفہ دفاعی امور میں مزید بہتری کا خواہاں ہے۔

سینئر نائب ایرانی صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک پاک ایران تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری