لاریجانی: پاک ایران دوستی استکبار کو کھٹکتی ہے/ ربانی: امریکہ نے پاکستان کی امداد قدس کی حمایت کی وجہ سے روک دی


لاریجانی: پاک ایران دوستی استکبار کو کھٹکتی ہے/ ربانی: امریکہ نے پاکستان کی امداد قدس کی حمایت کی وجہ سے روک دی

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو خطے میں شدید شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شکست کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہناہے کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے لہذا اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ 'رضا ربانی' اور علی لاریجانی نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ایرانی اسپیکر نے حالیہ مہینوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان بھڑتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران اور پاکستان کو پہلے سے زیادہ باہمی تعاون کے فروغ پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دشمن کو پاک ایران دوستی کھٹکنے لگی ہے۔

علی لاریجانی نے پاک ایران اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا دونوں ہمسایہ ممالک میں اقتصادی تعاون میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا چاہئے۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور اچھے تعلقات پر یقین رکھتا ہے اور امام خامنہ ای  نے بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ  اچھے خوشگوار تعلقات کی سفارش کی ہوئی ہے۔

چئیرمین سینٹ پاکستان رضا ربانی نے ایرانی حکام کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا 6 مہینے کے مختصر عرصے میں میرا ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے جو کہ پاک ایران خوشگوار تعلقات کی غمازی کرتا ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو خطے میں شدید شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شکست کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بیت القدس کے متعلق پاکستانی موقف کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان کو فوجی امداد روک لی ہے۔

انہوں نے  دہشتگردی کے خلاف ایران اور پاکستان کے سیکورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری