ایران ایٹمی معاہدے میں سعودیہ کی ٹانگ اڑائی


ایران ایٹمی معاہدے میں سعودیہ کی ٹانگ اڑائی

سعودی وزیر خارجہ کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے میں ترمیم ہونی چاہیے تاکہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کو روکا جا سکے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بیلجیم میں اپنے ہم منصب ڈیڈیہ رینڈرز کے ساتھ ہونے والے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے جوہری معاہدے میں ترمیم ہونی چاہیے تاکہ ایران کی یورینیم افزودگی کو روکا جاسکے۔

الجبیر کا مزید کہنا تھا کہ لبنان،شام اور یمن میں اپنے کردار کی وجہ سے ایران علاقے میں ایک خطرہ بن چکا ہے،الجبیر کے بقول ایران کو عالمی قوانین کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ یمن میں حوثیوں کی مدد روکنی چاہیے جو ہمارے شہروں پر میزائل برسا رہے ہیں۔

دوسری جانب بیلجیم وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طے پایا جانے والا معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ معاہدہ آئیڈیل ہے جس پر عمل درآمد ضروری ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری