شمال مشرقی نائجیریا میں خودکش حملہ، 12 شہید، 48 زخمی


شمال مشرقی نائجیریا میں خودکش حملہ، 12 شہید، 48 زخمی

شمال مشرقی نائجیریا میں خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم  12 افراد شہید جبکہ 48 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مشرقی نائجیریا کے صوبے بورنو کے شہر میڈیگوری میں خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ تکفیری دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کے روز بوکو حرام نے دو الگ الگ خودکش حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دو ہفتے قبل بھی شمالی مشرقی نائجیریا کے علاقے گامبو میں ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا کہ جس میں کم ازکم 14 نہتے مسلمان جاں بحق ہوئےتھے۔

یاد رہے کہ بوکوحرام نامی دہشت گرد تنظیم نائجیریا کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں کافی سرگرم ہے اور اس دہشت گرد تنظیم نے 2015 سے بدنام زمانہ خونخوار درندہ صفت تنظیم داعش کی بیعت کر رکھی ہے۔

بوکوحرام ایک تکفیری کالعدم تنظیم ہے جو نائجیریا کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ اور خون ریز کارروائیوں میں ملوث ہے۔

بوکوحرام مکمل طور پر داعش کی پیروی کرتی ہے اور اس ملک کے سنی شیعہ مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔

بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور اس گروہ کے حکومتی جنگ کے باعث اب تک نائیجیریا میں ہزاروں لوگ شہید اور 2.6 میلین شہری آوارہ ہوچکے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق2009 سے اب تک نائجیریا، چاڈ، نیجر اور کامرون میں بوکوحرام کے حملوں میں کم ازکم 20 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور تقریبا 3 میلین کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری