سویڈن میں پولیس تھانے پر بم حملہ


سویڈن میں پولیس تھانے پر بم حملہ

سویڈن کے شہر  مالمو میں  ایک پولیس تھانے  پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  تھانے  کی عمارت کو اور بعض گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں  ایک پولیس تھانے  پر بم حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہے۔

مالمو پولیس کے  مطابق اس بم دھماکے کی وجہ سے  تھانے کی عمارت کا جزوی حصہ خراب ہو گیا ہے جبکہ بعض گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری