ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم سے کوئٹہ کے لئے براہ راست ٹرین سروس کا فیصلہ


پاک ایران حکام نے مشہد اور قم سے کوئٹہ کے لئے براہ راست ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے ریلوے ماہرین کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی اور سیکرٹری پاکستان ریلوے بورڈ نے شرکت کی۔ ریلوے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے لئے ٹرین سروس کافی مدت سے معطل ہے جس کا اب دوبارہ بحال کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک ایران ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز محرم سے قبل ہوگا جو ایران کے شہروں مشہد اور قم سے چلائی جائے گی۔ 

پاکستان ریلوے کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ  ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین دوبارہ چلائی جائیگی۔

خیال رہے کہ  ٹرین سروس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15 مال گاڑیاں بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔