عمران خان الیکشن سے پہلے اپنا علاج کرائیں، خواجہ آصف


عمران خان الیکشن سے پہلے اپنا علاج کرائیں، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو روحانی سہارا تو مل گیا لیکن وہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہیں عمران خان الیکشن سے پہلے اپنا علاج کرائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ اور حکومت کے خلاف سخت لہجہ اپنانے پر عمران خان کو دماغی مریض قرار دیتے ہوئے علاج کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو ڈرانے کے لیے قرارداد پاس نہیں کی بلکہ ہم نے پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال کرانے کے لیے ایسا کیا۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا: عقل اور سمجھ عمران خان کے قریب سے نہیں گزری کیوں کہ پارلیمنٹ کے حوالے سے ایسے بیان نہیں دئیے جاسکتے البتہ سخت زبان ضرور استعمال ہوتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپ اس پارلیمنٹ کے ممبر بھی ہیں اور گالیاں بھی دے رہے ہیں، پارلیمنٹ حکومت نہیں ایک ادارہ ہے لیکن عمران خان کی دماغی صلاحیتیں ماؤف ہوچکی ہیں ،عمران خان کو روحانی سہارا تو مل گیا ہے لیکن دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہیں،عمران خان الیکشن سےپہلے اپنا علاج کرائیں۔

رہنما مسلم لیگ نے مزید کہا کہ شیخ رشید کا استعفیٰ اب تک نہیں آیا شیخ رشید نے فخریہ انداز سے ایک کارڈ کھیلا، شیخ صاحب کو لگا تھا کہ ان کے بعد باقی لوگ بھی استعفیٰ دے دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری