معروف پاکستانی دانشور اورکالم نگارمنوبھائی انتقال کرگئے


معروف پاکستانی دانشور اورکالم نگارمنوبھائی انتقال کرگئے

معروف پاکستانی دانشور، کالم نگار اور مصنف منوبھائی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، معروف کالم نگار، مصنف، دانشور اورڈرامہ نگار منو بھائی 84 سال کی عمر میں اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق منو بھائی کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

واضح رہے کہ منو بھائی 1933 میں پنجاب کے شہروزیرآباد میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے متعدد ڈرامے لکھے اور ان کا مشہور ڈارمہ سونا چاندی تھا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے منوبھائی کو 2007 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازگیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری